ایک نیوز: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔
بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔
8 نومبر کو 4119 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 4119 افغان شہریوں میں 1272 مرد، 1188 خواتین اور 1659 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لیے251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
اب تک کل 207,758 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔