گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی مزارِ اقبال پر حاضری

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی مزارِ اقبال پر حاضری
کیپشن: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی مزارِ اقبال پر حاضری

ایک نیوز: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے علامہ اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

جی او سی لاہور میجر جنرل محمد شجاع انور اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد قذافی نے بھی مزارِ اقبال پر حاضری دی۔

علاوہ ازیں آج صبح لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔

علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے۔

یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مزاراقبال حاضری: 

نگران وزیر اعلی محسن نقوی مزار اقبال پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی۔ محسن نقوی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پنجاب کابینہ کے اراکین بھی نگران وزیر اعلی کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ملک کی ترقی و خوشحالی، استحکام، سالمیت اور امن کے لئے دعا کی۔ وزیر اعلی نے غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ 

رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔ 

وزیر اعلیٰ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ  کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال ؒکا پیغام امید اور خود داری کا ہے۔

صوبائی وزراء منصور قادر۔ عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ ابراہیم حسن مراد۔ بلال افضل۔ صوبائی مشیر کنور دلشاد۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ سی سی پی او۔ سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور۔سیکرٹری سیاحت۔ سیکرٹری اطلاعات۔ کمشنر لاہورڈویژن۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔