لاہور شہر کی فضا آج بھی آلودہ، ایئرکوالٹی انڈیکس 411 تک پہنچ گیا

لاہور شہر کی فضا آج بھی آلودہ، ایئرکوالٹی انڈیکس 411 تک پہنچ گیا
کیپشن: لاہور شہر کی فضا آج بھی آلودہ، ایئرکوالٹی انڈیکس 411 تک پہنچ گیا

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جا سکا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، عامر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 488 جبکہ کینٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ کیا گیا۔

مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 10 سے 12 نومبر تک ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں آج رات بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے