سارہ علی خان نےشبمن گل کیساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی

سارہ علی خان نےشبمن گل کیساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی
کیپشن: Sara Ali Khan broke her silence on her relationship with Shabman Gul

ایک نیوز: سارہ علی خان نےبھارتی کرکٹرشبمن گل کےساتھ تعلقات کی افواہوں پرخاموشی توڑدی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکےچھوٹےنواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نےاپنےاورکرکٹرشبمن گل کےتعلقات کی تردیدکردی۔
بالی ووڈکےمشہورفلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو”کافی ود کرن“ کے 8ویں سیزن کی نئی قسط کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے، اس قسط میں دو نوجوان بالی ووڈ حسینائیں سارہ علی خان اور اننیا پانڈےنے شرکت کی۔
”کافی ود کرن“کی نئی قسط کے ٹیزر میں سارہ علی خان اپنے اور شبمن گل کے تعلقات کی افواہوں پر بات کررہی ہیں۔
سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ”پوری دُنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑگئی ہے، میں وہ سارہ نہیں ہوں، آپ غلط سمجھ رہے ہیں“۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ”دراصل افواہیں یہ ہیں کہ شبمن گل اور سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر تعلقات میں ہیں“۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ”سارہ ٹنڈولکر کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے“۔