جڑانوالہ:4تھانوں کےایس ایچ اوزتبدیل، نوٹیفکیشن جاری

جڑانوالہ:4تھانوں کےایس ایچ اوزتبدیل نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Jardanwala: SHO change notification of 4 police stations issued

ایک نیوز:جڑانوالہ میں 4تھانوں کےایس ایچ اوزکےتبادلےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
 تفصیلات کےمطابق سی پی اوفیصل آبادنے جڑانوالہ کے4 ایس ایچ اوز کو تبدیل کر کےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کےمطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ، لنڈیانوالہ، کھرڑیانوالہ تھانہ ستیانہ کے ایس ایچ اوزکو تبدیل کردیاگیا۔ میاں علی اکبر ایس ایچ اوتھانہ ستیانہ اوریوسف شہزادکو ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ میں تعینات کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق محمد ایوب ساہی کوایس ایچ او کھرڑیانوالہ جبکہ عارف حسین کوایچ او لنڈیانوالہ کی ذمہ داری دیدی گئی۔سی پی اوفیصل آبادکےحکم پرتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔