ایک نیوز:سابق پاکستانی باؤلروقاریونس کی شکیب الحسن پرتنقیدکرنےپربنگلہ دیشی ہائیکورٹ نے اپنےکرکٹ بورڈ سےجواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش اورسری لنکا کےمیچ میں شکیب الحسن نے اینجلو میتھیوز کو”ٹائم آؤٹ“کروایاتھا۔
وقار یونس نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اینجلو میتھیوز کو کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار متنازع طور پر ”ٹائم آئوٹ” کروانے پر بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کوآڑےہاتھوں لیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق عدالت نے کہا ہے کہ بورڈ حکام کو ورلڈ کپ کمنٹیٹرز کی فہرست سے وقار یونس کو نکلوانے کیلئے انکے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج نہ کرنے کی وضاحت کرنی ہوگی۔
بنگلادیش ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں وقار یونس کیخلاف شکایت درج کیوں نہیں کراتے؟۔ عدالت نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر کو جواب کے لئے 10 دن کی مہلت دے دی۔
بنگلادیش ہائی کورٹ کے جسٹس مصطفی زمان اسلام اور جسٹس محمد عطاء اللہ کی بنچ نے اس معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ولی الرحمان خان کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
پیر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران وقار یونس اور سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ نے کمنٹری باکس میں شکیب الحسن کے اس اقدام پر تنقید کی اور اسے اسپورٹس مین شپ کے خلاف قرار دیا تھا۔
واضح رہےکہ وقار یونس نے شکیب الحسن کے اس عمل پر سوال اٹھایا اور بنگلادیش ٹیم کے طرز عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ کی روح کے خلاف ہے۔