اسٹارفِش کا سَر کہاں ہوتا ہے؟ سائنس دانوں نے پتا لگا لیا

اسٹارفِش کا سَر کہاں ہوتا ہے؟ سائنس دانوں نے پتا لگا لیا
کیپشن: Where is the head of a starfish? Scientists have found out

ایک نیوز: اسٹار فِش کا سر کہاں ہے؟ اسکے جسم  کے مرکز میں  یا بازو کے کسی حصے میں؟ سوال احمقانہ ہے لیکن یہ حیوانیات کے شعبوں میں سنجیدہ سوال تھا جس کا جواب سائنس دانوں نے بالآخر ڈھونڈ نکالا ہے۔

اسٹینفورڈ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے مطالعے میں ا سٹار فش کے جسم  کا 3D نقشہ بنانے کے لیے جینیاتی اور مالیکیولر ٹولز کا استعمال کیا گیا۔ محققین نے پایا کہ اسٹار مچھلی کا سر کسی ایک جگہ پر نہیں ہے۔ اس کا سر  اسٹار فِش کے بالکل درمیان میں اور اس کے جسم کے ہر عضو کے بیچ میں کچھ نہ کچھ تقسیم ہے۔

پوسٹ ڈاک یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اور اسٹینفورڈ اسکول آف ہیومینٹیز اینڈ سائنسز میں کرسٹوفر لو کی لیبز میں سرکردہ مصنف  ڈینیئل ایس روکسار نے بتایا کہ اسٹار فِش کے سر سے متعلق جواب ہماری توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، یہ بہت عجیب ہے اور غالباً اس گروپ  کی دیگر سمندری مخلوقات کا ارتقاء اس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔