اٹلی کا اسپتال پر مبنی بحری جہاز غزہ بھیجنے کا اعلان

Nov 09, 2023 | 00:29 AM

پی  این این :یورپی ملک اٹلی نے غزہ کے زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔
اٹلی کی جانب سے غزہ کے قریب ایسا بحری جہاز بھیجا جائے گا جو اسپتال کے طور پر کام کرتا ہے۔اٹلی کے وزیر دفاع Guido Crosetto نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو یہ خصوصی بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بحری جہاز میں 170 افراد کا عملہ موجود ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی جانب سے ایک فیلڈ اسپتال بھی غزہ بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 214 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 569 ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہید افراد میں 4324 بچے، 2823 خواتین اور 649 معمر افراد بھی شامل ہیں۔اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 475 فلسطینی زخمی ہوئے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 193 طبی ورکرز شہید جبکہ 45 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں