'تاریک کائنات' کے راز جاننے کیلئے  ٹیلی اسکوپ کی اولین تصاویر جاری

'تاریک کائنات' کے راز جاننے کیلئے  ٹیلی اسکوپ کی اولین تصاویر جاری
کیپشن: The first images of the telescope are released to know the secrets of the 'dark universe'

ایک نیوز :یوکلڈ اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنی اولین تصاویر زمین پر واپس بھیجی ہیں۔ٹیلی اسکوپ کا مشن 'تاریک کائنات (ڈارک یونیورس)' کے راز افشا کرنا ہے۔

ایک ارب یورو سے زائد کی لاگت سے تیار کی جانے والی یہ ٹیلی اسکوپ اپنے مشن کے دوران تاریک مادے (ڈارک میٹر) اور تاریک توانائی (ڈارک انرجی) پر توجہ مرکوز کرے گی۔

واضح رہے کہ تاریک مادہ کہکشاؤں میں موجود ایسا مادہ ہوتا ہے جو نہ روشنی منعکس کرتا ہے، نہ کسی اور قسم کی توانائی، اس کی موجودگی کا احساس کشش ثقل کے اثرات سے ہوتا ہے۔

تاریک مادہ انسانوں کے لیے نادیدہ ہے مگر خیال کیا جاتا ہے کہ کائنات کا 85 فیصد مادہ اس پر مشتمل ہے۔یورپین اسپیس ایجنسی کی اس اسپیس ٹیلی اسکوپ کی اولین تصاویر میں Perseus نامی کہکشاؤں کے جھرمٹ اور ہارس ہیڈ نیوبلا کو دکھایا گیا ہے۔

 درحقیقت ایک تصویر میں ہی ایک لاکھ کہکشائیں موجود ہیں، جس سے ٹیلی اسکوپ کی خلا میں وسیع منظر کے مشاہدے کی صلاحیت ثابت ہوتی ہے۔

اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سائنسدان اب تک کا سب سے بڑا 3 ڈی کائناتی نقشہ تیار کرنے کے خواہشمند ہیں۔