نومبر کونسے 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟

نومبر کونسے 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟
کیپشن: November will be a lucky month for which 4 stars?

ایک نیوز :  اجرام فلکیات کے ماہرین کے مطابق نومبر کن چار ستاروں کے لیے خوشی کی علامت ثابت ہونے والا ہے؟
سال 2023 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور بس 2 مہینوں بعد نیا سال یعنی 2024 شروع ہوجائے گا، گزشتہ مہینوں کی طرح اس ماہ کے لیے بھی علم نجوم کے ماہرین نے کچھ پیشگوئی کی ہے۔ویسے تو مستقبل کا حال بتانا انسانوں کے بس کی بات نہیں لیکن ستاروں کا علم جاننے والے افراد مختلف پیشگوئی ضرور کرتے ہیں جو کبھی درست تو کبھی غلط ثابت ہوجاتی ہیں۔

برج ثور

برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ماہ نومبر خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے، یہ مہینہ گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں زیادہ اچھا گزرنے کا امکان ہے۔بہت سے کام آپ کی مرضی کے مطابق ہوتے نظر آرہے ہیں، یعنی جو کام آپ کئی عرصے سے کرنے کا سوچ رہے ہیں اسے بچ کر گزریں اور باقی نتیجہ قدرت پر چھوڑ دیں۔

برج اسد:

ماہرین کے مطابق برج اسد بھی اس مہینے خوش قسمت رہیں گے، بس انہیں ضرورت ہے کہ اپنی زندگی تھوڑی نجی رکھیں اور دوسروں کے ذاتی معاملات سے دور رہیں۔

برج عقرب:

 یہ مہینہ برج عقرب والوں کا ہی ہے جس میں امید اور امکانات ہیں کہ ان کے اٹکے ہوئے کام مکمل ہوجائیں گے، اور بہت سی کامیابیاں حاصل ہوں گی بس اس کے لیے انہیں ثابت قدم رہنے کی اشد ضرورت ہے۔آپ لوگ کوشش کریں کہ خود کو اہمیت دیں اور سوچ سمجھ کر مشکل کام سرانجام دیں۔

برج دلو:

برج دلو کے لوگوں کو مشورہ ہے کہ آپ کی شائستگی قابل تعریف ہے، لیکن تھوڑا سا جھکنے سے ہرگز نہ گھبرائیں۔

امکان ہے کہ اس ماہ آپ کو اپنے آفس میں اہم ذمہ داری ملے گی، کوشش کریں اور خوش اسلوبی سے نبھائیں اور اپنی فتح کا جشن منانے سے بالکل نہ گھبرائیں، آپ لوگوں کی ضرورت ہے کہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ قسمت کو دینے کے بجائے تھوڑا سا خود کو بھی دیں۔