ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کچھ روز قبل انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کےٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن انضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔