ویڈیو: فیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی پر معمور پاک فوج کے جوان شاہینوں کی جیت پر نہال

Nov 09, 2022 | 23:54 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں چاروں خانے چت کردیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قطر مین جاری فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر پاک فوج کے جوان معمور ہیں۔ سیمی فائنل میں شاہینوں کی شاندار فتح کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان کی جیت پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

پاک فوج کے جوان بلند شگاف آواز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں