عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا

عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا
کیپشن: Imran Khan released an important video message regarding the Long March

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رات گئے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ کل سے دوبارہ حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کررہے ہیں۔ اس مارچ کا آغاز وہیں سے کیا جارہا ہے جہاں پر ان پر اور ان کے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ان سمیت متعدد کارکن زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کل ویڈیو لنک سے خطاب کا اعلان بھی کیا ہے۔