ایک نیوز نیوز: صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے بعد وزارت قانون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔
وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے تین نئے ججز 11 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدرمملکت تینوں ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بھی 11 نومبر کو حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس عامر فاروق بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھائیں گے۔