ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور جاری احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں تیسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب کی جانب سے جمعرات کو تیسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ انتظامیہ نے احتجاجی دھرنوں کے باعث راولپنڈی میں کل تیسرے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔