ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا تھا۔ پہلے ہی میچ میں بھارت اور اس کے بعد دوسرے میچ میں زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد کرکٹ ناقدین نے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ان ناقدین میں ایک قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بھی تھے۔ جنہوں نے ٹیم مینجمنٹ، کرکٹ ٹیم اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم گرین شرٹس نے ایک شاندار کم بیک کیا اور پہلے سیمی فائنل اور اب نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر محمد عامر کیخلاف ایک میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔ ایک صارف نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کے بعد محمد عامر نے 'سرف' کھالیا ہے، جس پر وہاب ریاض نے اس کا بہت دلچسپ جواب دیا۔
People talking about that @iamamirofficial has eaten Surf after Pakistan win today . Just to let them know he is absolutely fine ! I told them he was eating chocolate ???????????????? pic.twitter.com/yMjGpZQA3f
— Wahab Riaz (@WahabViki) November 9, 2022
انہوں نے ٹوئٹر پر محمد عامر کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چاکلیٹ کھا رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آج پاکستان کی جیت کے بعد محمد عامر نے سرف کھالیا۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ محمد عامر بالکل ٹھیک ہیں اور چاکلیٹ کھا رہے ہیں۔