ایک نیوز نیوز: پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔ اب نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے مبینہ طور پر ارشد شریف پر قتل سے قبل انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جانے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام میزبان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ارشد شریف کو مبینہ طورپرشدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر کینیا کی پولیس جھوٹ سے کام لے رہی ہے۔ انہیں پہلے دو سے ڈھائی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد انہیں مبینہ طور پر انتہائی قریب سے گولی ماری گئی۔
ارشد شریف کو گولیاں مرانے سے پہلے ہاتھ کی انگلیاں توڑیں گئی ، انگلیوں کے ناخن اتارے گئے اور پسلیاں بھی توڑی گئیں ، کامران شاہد ???? pic.twitter.com/hS2LGMOOIj
— ???????????????????????????? ???????????????????? (@Shahzad_IQBALpk) November 9, 2022
انہوں نے بتایا کہ ارشد شریف کی مبینہ طور پر تین انگلیوں کے ناخن کھینچے گئے۔ ان کی مبینہ طور پر دو انگلیاں توڑی گئیں جبکہ کلائی کے اوپر بھی تشدد کے واضح نشانات موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پروگرام اینکر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی تصاویر ہیں لیکن ان تصاویر کو شیئر کرنے کی ہمت نہیں ہورہی۔