پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کی تیاری

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کی تیاری
کیپشن: Preparing to make PTI leader Azam Swati the opposition leader in the Senate(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو بڑا عہدہ دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے اس حوالے سے نئی حکمت عملی اپنا لی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اس حوالے سے جلد ضابطہ کی کارروائی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو مراسلہ لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔