مشی خان کی ندایاسرکےشو میں محسن عباس کے ساتھ بیٹھنے سے انکار پررابعہ انعم پرتنقید

Nov 09, 2022 | 19:57 PM

ایک نیوز نیوز:مشہور اداکارہ مشی خان نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے تو پروگرام کے سیٹ پر شرمندہ کرنے کا حق بھی نہیں رکھتے

واضح رہے کہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور شو میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔رابعہ انعم نے شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہیں لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔انہوں نے وضاحت دی کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ شو میں فضا علی مہمان ہیں تاہم مجھے یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لئے میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ رابعہ نے یہ کہتے ہوئے شو سے واک آؤٹ کیا ۔

مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہیں انا چاہتی تھیں تو میک اپ روم یا انتظار گاہ میں ہی منہ کر دیتی سیٹ پر آ کر سب کو شرمندہ کرنا مناسب نہیں

مزیدخبریں