ایک نیوز نیوز: صدرمملکت نے کافی عرصے سے شہہ سرخیوں میں رہنے والی اہم تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ جج تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید بھی سپریم کورٹ کے جج تعینات کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب جسٹس عامرفاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔