ورلڈ بینک سیلاب زدگان  کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

Nov 09, 2022 | 19:12 PM

 ایک نیوز نیوز:ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  ورلڈ بینک سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد نے مرادعلی شاہ سے ملاقات کی،مختلف سیکٹر کے سربراہان شریک تھے۔

 مرادعلی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 268 سڑکوں کی مرمت کی جائیں گی، ہم سیلاب زدگان کے نئے گھروں کو سولر سسٹم دینا چاہتے ہیں۔  ہم سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔ جس پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے جارہے ہیں۔

ملاقات کے دوران سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے پراپرٹی ٹیکس کے سروے کا منصوبہ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ پروجیکٹ کراچی میں اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں