ایک نیوز نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کے دام ایک لاکھ 53 ہزار سے بھی بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1030 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 602 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد فی اونس نئی قیمت 1708 ڈالر ہوگئی ہے۔