فٹبال ورلڈ کپ 2022کافاتح کون ہوگا؟

فٹبال ورلڈ کپ 2022کافاتح کون ہوگا؟
کیپشن: Who will be the winner of Football World Cup 2022?

ایک نیوز نیوز:3 بار درست پیشگوئی کرنے والے نے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فاتح کا نام بتادیا۔فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر سے قطر میں ہورہا ہے۔

ای اے اسپورٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ 18 دسمبر کو لیونل میسی ورلڈ کپ ٹرافی کو اٹھائیں گے۔یہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جو 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ای اے اسپورٹس نے 2010 میں اسپین، 2014 میں جرمنی اور 2018 میں فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے کی درست پیشگوئی کی تھی۔اس کمپنی نے ارجنٹائن کی کامیابی کی پیشگوئی فٹبال ورلڈکپ 2022 کے حوالے سے نئی گیم کے سمولیشن کے حوالے سے کی۔

گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ اگلے مرحلے میں پہنچیں گے، جہاں لیونل میسی کی ٹیم ڈنمارک کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے گی۔کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوگا جس کے بعد سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ٹیم دفاعی چیمپئن فرانس کو کچل کر فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔

پیشگوئی کے مطابق فائنل میں ارجنٹائن کا سامنا روایتی حریف برازیل سے ہوگا اور لیونل میسی کی ٹیم یہ مقابلہ جیت لے گی۔اس سے قبل آخری بار ارجنٹائن نے 1986 میں فٹبال ورلڈکپ جیتا تھا۔