ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،بابراعظم کاتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب 

Nov 09, 2022 | 17:44 PM

 ایک نیوز نیوز:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد  بابر اعظم کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھےکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے۔ اس میں کامیاب رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحےکو انجوائے کر رہےہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز  اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا،  ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

مزیدخبریں