ویل ڈن ٹیم پاکستان، صدرمملکت،وزیراعظم اور آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارک باد

Nov 09, 2022 | 17:09 PM

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں قومی شاہینوں نے کیویز ٹیم کو چاروں خانے چت کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جذبہ، عظم اور نظم وضبط۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ناقابل یقین واپسی پر قومی ٹیم کو مبارکباد۔

اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قومی ٹیم کے فائنل پر پہنچنے پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ فائنل میں پاکستان کیلئے گڈلگ، پاکستان زندہ باد۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح پر مسلح افواج کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

مزیدخبریں