اواتار سیریز کو 3 فلمز کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ

 اواتار سیریز کو 3 فلمز کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: The decision to end the Avatar series after 3 films

ایک نیوز:ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اواتار سیریز کو 3 فلمز کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

معروف امریکی ہدایتکار جیمز کیمرون نے 2009 میں اواتار سلسلے کی پہلی فلم کامیاب ہونے کے بعد کہا کہ میں 5 حصوں میں اواتار کی کہانی مکمل کروں گا۔ رواں برس اواتار سلسلے کی دوسری فلم ریلیز کی جائے گی۔جیمز کیمرون کی ہدایات کے تحت اواتار سلسلے کی تیسری فلم پروڈکشن کے مراحل میں ہے تاہم ہالی ووڈ ہدایتکار پہلی فلم کی کامیابی کے بعد کیے گئے اعلان سے پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں جن کا عندیہ ہے کہ اواتار 3 کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

 جیمز کیمرون کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ  میں نے اواتارسلسلے کی کہانیاں اسٹریمنگ سروسز کی آمد سے پہلے ہی لکھ ڈالیں۔ کورونا کے باعث فلمز دیکھنے کے تجربے میں بھی تبدیلی آئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ لوگ اواتار 2 پر کیا ردِ عمل دیتے ہیں؟

جیمز کیمرون نے کہا کہ گزشتہ 13سال میں دنیا کا چیزوں کو دیکھنے کا نقطہ نظر بدل چکا۔ کورونا اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی آمد سے بہت کچھ بدل گیا۔ ہمارا اواتار سیریز کی فلمز پر خرچ بہت زیادہ آیا۔ اگر دوسرے حصے سے فائدہ نہ ہوا تو اواتار 3 پر سلسلہ ختم سمجھیں۔