ایک نیوز نیوز: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ کا فیصلہ اپنا ہے نہ شرکت کی دعوت دی نہ شرکت کریں گے۔
ہم ساری صورت حال میں خود فریق ہیں۔ہم سب چاہتے ہیں ملک کی جمہوریت مستحکم ہو اورشفاف الیکشن ہوں۔
زمان پارک لاہور کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عیادت کی اورصحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔عمران خان سے ملاقات میں سیاست پر بھی بات ہوئی ۔پاکستان جمہوری ملک ہے اس کے استحکام کےلئے الیکشن اصلاحات ضروری ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن ہوئے اسی دن وہ متنازعہ بھی ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن ریفارمز پر اتفاق رائے ہونا چاہییے۔موجودہ الیکشن کا طریقہ ہمیں سوٹ نہیں کرتا یہ یرغمال نظام کو کرلیتاہے،ملک میں متناسب نمائندگی کو اپنایا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے آپسی جھگڑوں سے معیشت تباہ ہو رہی ہے ۔آئندہ الیکشن سے قبل الیکشن ریفارمز ہوں جس پر سب کا اتفاق رائے ضروری ہو ۔ اگر اسٹیبلشمنٹ نے عوام سے غیر جانبدار کا وعدہ کیا سیاست میں دخل اندازی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں اسٹیبشلمنٹ کے بغیر سیاست پر سیاست دانوں پر ایسا میکنزم بنائے جس میں اس کو یقینی بنایا جائے۔ماضی میں پیپلزپارٹی جماعت اسلامی سمیت سب نے لانگ مارچ کیا۔ریفارمز کے بغیر کوئی الیکشن قبول نہیں کرے گا۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی خود متاثرہ فریق ہیں تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا چاہتا اور بات کروں گا کہ میرٹ پر فیصلوں کےلئے ریفارمز ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی یا پولنگ بوتھ پر عوام کا اعتماد نہ ہو تو اسی طرح چلتا رہے گا کمزور ہوگا۔