اگر آپ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں:جسٹس منصور علی شاہ

Nov 09, 2022 | 15:56 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ سننے کیلئے پارلیمنٹ میں ہونا بھی چاہئے ،اگر آپ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔

خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں،فیئر ٹرائل اور برابری کا حق بھی ،جسٹس اعجاز الاحسن نےریمارکس دیئے کہ  پیسے کے غلط استعمال سے عوام اعتماد خراب ہوتا ہے ۔

جسٹس منصور علی شاہ نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کی باتیں پارلیمنٹ کیلئے اچھی تقریر ہے ،خواجہ حارث نے کہاپارلیمنٹ میں توکوئی سننے کو تیار نہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ سننے کیلئے پارلیمنٹ میں ہونا بھی چاہئے ،اگر آپ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں