ایک نیوز نیوز:وزیر اعلی نے متنازعہ افسران کا پینل آئی جی پولیس لگنے کے لئے ارسال کر دیا۔ آئی جی پولیس کے لیے بھیجے گئے نام میں غلام محمود ڈوگر معطل ہیں۔
واضح رہے کہ فیاض احمد دیو کو پنجاب حکومت ناگزیر وجوہات پر پنجاب سے سرنڈر کر چکی ہے۔عامر ذوالفقار خان چودھری پرویز الہی کے سٹاف افسر رہ چکے ہیں۔ عامر ذوالفقار خان کو شہباز شریف دور میں چودھری پرویز الہی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کہہ کر سی پی او ملتان لگوایا تھا۔
وفاقی حکومت نےوزیر اعلی پنجاب کے بھیجے گئے پینل سے اتفاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔