ایک نیوز نیوز: چشتیاں میں دینی جماعتوں کےطلباء اور سول سوسائٹی نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی۔
رپورٹ کے مطابق ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر بلدیہ چوک پہنچی۔ جہاں ریلی میں موجود شرکاء نے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف الزام تراشی کی سختی سے مذمت کی۔
ریلی میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ھیں۔وطن عزیز کی حفاظت کرتے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔بعض عناصر افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شرکاء نے بلدیہ چوک میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-09/news-1667989730-7971.mp4