عمران ہاشمی کیساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں،ہمائمہ ملک

عمران ہاشمی کیساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں،حمیمہ ملک
کیپشن: عمران ہاشمی کیساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں،حمیمہ ملک

ایک نیوز نیوز: معروف اداکارہ ہمائمہ ملک نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان سے متعلق طعنے دیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ہمائمہ ملک نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کو انجوائے کیا تھا۔

حمیمہ ملک نے کہا کہ پاکستانی لوگ اب بھی انہیں عمران ہاشمی سے متعلق طعنے دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب انہوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کرکے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے۔

یاد رہے کہ حمیمہ ملک نے2014 میں بالی ووڈ فلم نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا۔