ڈی آئی خان،دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید،2زخمی

ڈی آئی خان،دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید،2زخمی
کیپشن: DI Khan, 2 police officers martyred, 2 injured in terrorist attack

ایک نیوز نیوز: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں نامعلوم مسلح افراد کا تھانہ زاغزائی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید ، 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے تھانہ زاغزائی پر رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی، مسلح افراد فرار ہوتے وقت سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔