فیصل واوڈا نااہلی کیس،عدالت نے سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی

فیصل واوڈا کی نااہلی کیس،عدالت نے سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی
کیپشن: فیصل واوڈا کی نااہلی کیس،عدالت نے سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ سپریم کورٹ میں مزید نئے ججز تعینات ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے بنچز تبدیل کرنے جارہے ہیں ، فیصل واوڈا کیس سننے والا بنچ بھی تبدیل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ پچھلی سماعت پر 2 سوالات پوچھے گئے تھے ،ایک سوال تھا ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے یا نہیں ،دوسرا سوال تھا کیوں نہ حقائق کی روشنی میں آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے ۔

وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ تحریری جواب عدالت میں پیش کردیا ہے ،فاروق نائیک نے کہاکہ ابھی تحریری جواب ملا ہے، دلائل دینے کیلئے وقت درکار ہے ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ سپریم کورٹ میں مزید نئے ججز تعینات ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے بنچز تبدیل کرنے جارہے ہیں ، فیصل واوڈا کیس سننے والا بنچ بھی تبدیل ہوگا،عدالت نے سماعت 8نومبر تک ملتوی کر دی۔