ایلون مسک کی دولت میں کمی کیوں ہوئی؟

ایلون مسک کی دولت میں کمی کیوں ہوئی؟

ایک نیوز نیوز: دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی دولت میں اربوں ڈالر کی کمی واقع ہونے سے 195.6 ارب ڈالررہ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2022 کے اوائل تک الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 200 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا تھا، تاہم اب ان کی دولت 200 ارب ڈالر سے کم ہو گئی ہے۔

رواں برس اگست تک ایلون مسک نے 15 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے تھے تاہم ٹوئٹر خریدنے کے بعد انہوں نے مزید چار ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے ہیں۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر سے ٹوئٹرخریدا ہے۔