ایک نیوز نیوز:تحریک انصاف کےرہنماعمرسرفرازچیمہ کاکہنا ہے کہ کل اسد عمراورشاہ محمودقریشی کی قیادت کریں گے۔نوجوان عمران خان کی آوازپرلبیک کررہے ہیں۔
عمرسرفراز چیمہ نے زمان پارک آمد پرصحافیوں سے گفتگو کی۔
رہنماتحریک انصاف عمرسرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ جس مافیاز کے ساتھ ہے وہ جرائم پیشہ افراد ہیں جن کا مقابلہ چھبیس سال سے کررہے ہیں۔ہم حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں۔ عمران خان دلیری و بہادری سے حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا۔کل لانگ مارچ کا سفر شروع کریں گے۔عمران خان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ہے۔ مذہبی منافرت کا پروپیگنڈہ کیاگیاہمارے خلاف دینی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے ۔
وزیر آباد واقعہ کے بعد ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ جو ماڈل ٹاؤن میں قتل کا ملوث رہا ہے ایسے لوگوں کے ہوتے ہوئے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان پر حملہ کے سلسلے میں مجرم سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔عمران خان پر حملے کے بعد بھی دیدہ دلیری سے مہم سازی ہورہی ہے اور وزیر داخلہ دھمکیاں دے رہا ہے۔حافظ آباد میں ن لیگ کے قائدین نےسٹیج پر عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ن لیگ نے چوری کرکے این آر او لیااب وہ حالات کوخانہ جنگی ہی طرف لے جا رہے ہیں۔
سیاست جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے،ملکی سیاسی عدم استحکام معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔اگر الیکشن نہ کروائے تو ملکی حالات خراب ہو جائیں گے۔