ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ فاسٹ باؤلر کا پاکستان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال

Nov 09, 2022 | 12:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے گرین شرٹس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  پاکستان کے پاس بہت سے میچ ونر کھلاڑی ہیں  موجود ہیں ہم پاکستان کے خلاف میچ کو انجوائے کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ سائٹ  ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے  نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر  لوکی فرگوسن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی رہی ہے۔ ہمیں  آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف میچ میں شائقین کرکٹ نے بھی بہت سپورٹ کیا اور سڈنی کا گراؤنڈ بھی بہت بڑا ہے۔  پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ بہت اوپر نیچے رہا ہے۔  پاکستان کے کئی میچز بہت   قریب آکرختم ہوئے ہیں۔  پاکستان دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے ان کے پاس بہت سے میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں