ٹی20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئی

Nov 09, 2022 | 12:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے مداحوں نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کر لیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 4 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی ہے۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کیخلاف ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور ورلڈ کپ کا فائنل 13 کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں