گھریلو ناچاقی پر سنگدل ماں نے 2 بیٹوں کو ذبح کر ڈالا

Nov 09, 2022 | 11:39 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: حافظ آباد  میں ماں نے 2معصوم بیٹوں کو ذبح کرکے قتل کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ٖحافظ آباد کے علاقہ مدھریانوالہ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے اپنے دو بیٹوں کو چھری سے ذبح کرکے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق  بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد ماں نے خود کو بھی چھری مار لی۔  شگفتہ نامی ملزمہ کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیاہے۔ شگفتہ اپنے سسرالیوں سے جھگڑ کر والدین کے پاس آئی ہوئی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے ایک بچے کی عمر اڑھائی سال اور دوسرے کی ایک سال ہے ۔

مزیدخبریں