ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، جس میں کارکنوں نے کئی راستے بند کرکے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کے خلاف اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی مری روڈ سمیت مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان آج تیسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں۔ مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ ،موٹر وے ایم ٹو، اسلام آباد لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے بند کیے گئے ہیں۔
مظاہرین نے سواں پل ایس او ایس ویلج کے قریب بھی راولپنڈی کی جانب والے راستے کو بند کررکھا ہے جب کہ ٹریفک کو سڑک کے ایک جانب سے گزارا جا رہا ہے۔ سڑکیں اور راستے بند ہونے کے باعث مری میں ٹریفک کا نظام آج تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے.
یوم اقبال کی عام تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں،تاہم روز مرہ کے معمولات زندگی کے لیے جڑواں شہروں میں آمد رفت کے لیے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ سواں پل کے قریب پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافر گاڑیوں سمیت دیگر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری روڈ سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کے مقام پر دونوں سائیڈوں سے بند ہے،پیرودھائی چوک پیرودھائی موڑسے جانب IJPروڈ اور سلپ ٹرن سے جانب راولپنڈی روڈ بند ہے،اولڈ ائیر پورٹ روڈ گلزار قائد کے مقام سے دونوں اطراف ٹریفک کےلئے بند ہے،ٹیکسلا جی ٹی روڈرتہ شاہ مارگلہ کے مقام پردونوں اطراف سے بندہے،سرائے کالا چوک احتجاج کے باعث بند ہے، مال روڈ و پشاور روڈ ٹریفک کےلئے کھلی ہیں،اندرون شہر و دیگراہم شاہراہیں مری روڈ اقبال پارک کے علاوہ راولپنڈی کی تمام اندرونی شاہراہیں ٹریفک کےلئے کھلی ہیں۔