ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز شیونرائن چندرپال کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چندرپال کا کہنا ہے کہ بابر اعظم خود پر زیادہ پریشر نہ لیں۔ بابر کو چاہیے کہ خراب پرفارمنس کا نہ سوچیں بلکہ صرف اچھی کارکردگی ذہن میں رکھیں۔جب رنز نہ ہوں تو وہ وقت ذہن میں لائیں جب خوب رنز کیے۔بابر نے ہر طرح کے کنڈیشن میں معیاری بیٹنگ کی
چندرپال نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے بابر اعظم مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ کبھی رنز کرتے ہیں اور کبھی نہیں کر پاتے ہیں۔ ٹی 20 میں ضروری ہے کہ آپ پریشر لیے بغیر کھیلیں۔
چندر پال نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ثابت ہوگیا کہ چھوٹی ٹیمیں کافی بہتر ہوگئی ہیں اب کسی ٹیم کے خلاف آپ مقابلہ آسان نہیں لے سکتے ہیں۔ ٹی 20کرکٹ میں فارم کے ساتھ ساتھ قسمت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی تو قسمت نے بھی ساتھ دیا۔