ٹی 20 ورلڈکپ: سیمی فائنل سے قبل چندر پال کا بابر اعظم کا مشورہ

Nov 09, 2022

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ویسٹ انڈیز کے سابق بلےباز شیونرائن چندرپال کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔  خود پر زیادہ پریشر نہ لیں، خراب پرفارمنس کا نہ سوچیں، صرف اچھی کارکردگی ذہن میں رکھیں۔جب رنز نہ ہوں تو وہ وقت ذہن میں لائیں جب خوب رنز کیے۔

چندر پال نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے ہر طرح کے کنڈیشن میں معیاری بیٹنگ کی۔ میرا نہیں خیال کے بابر اعظم مشکلات کا شکار ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں آپ کبھی رنز کرتے ہیں اور کبھی نہیں کر پاتے لیکن  ٹی 20 میں ضروری ہے کہ آپ پریشر نہیں لیں۔

چندر پال کا کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں ثابت ہوگیا کہ چھوٹی ٹیمیں اب کافی بہتر ہوگئی ہیں۔ اب کسی ٹیم کے خلاف مقابلہ آسان نہیں لے سکتے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں فارم کے ساتھ ساتھ قسمت بھی کردار ادا کرتی ہے۔پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی تو قسمت نے بھی انکا ساتھ دیا۔

مزیدخبریں