ایک نیوز نیوز: سعودی عرب حکومت نے سنگل ویزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی 96 گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا۔
فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹری وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے۔