ایک نیوز نیوز :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا معرکہ، پہلے سیمی فائنل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
نیوزی لینڈ نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے.153رنزکے تعاقب میں شاہینوں نے باآسانی ہدف 2وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ہے۔ جس کے بعد پاکستا ن تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیاہے۔
Pakistan beat New Zealand by 7 wickets ????#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/jCqgMu6CCV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2022
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 6 اوورز میں 55 رنز جڑ دیے۔ کپتان بابر اعظم 13 ویں اوور میں 53 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔ محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کو جاری رکھا ااور 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد وہ بھی ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔محمد حارث 30 رنز بنا لر سینٹنر کا شکار بنے۔ محمد رضوان کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Keeping it busy ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2022
Babar and Rizwan take Pakistan to 87-0 after 10 overs ????#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NZvPAK pic.twitter.com/LArqJ1GsPT
ڈیرل مچل نے3چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے53رنز کی شانداراننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4اوورز میں 24رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کی
نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹایا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔
Daryl Mitchell brings up his third T20I fifty ????#T20WorldCup | #NZvPAK | ????: https://t.co/LSzHXLy12f pic.twitter.com/P5zeS32c6t
— ICC (@ICC) November 9, 2022
قبل ازیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارا اس میچ پر فوکس ہے، آخری تین میچز اچھے کھیلے، اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے۔بابر کا کہنا ہے کہ جیت کی وجہ سے بہت زیادہ پُراعتماد ہیں ، نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی بولرز اور بیٹر ز ہیں۔
Powerplay done!
— ICC (@ICC) November 9, 2022
Pakistan are off to a wonderful start, dismissing both New Zealand openers ????#T20WorldCup | #NZvPAK | ????: https://t.co/LSzHXLyyRN pic.twitter.com/pav1MeKEUd
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، وکٹ کیپر ڈیوڈ کونوے، گلین گلپس، فن ایلن، ڈیرل مائیکل، جیم نیشم، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، لوک فیرگسن اور ایش سودھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کے علاوہ سب نے آرام کو ترجیح دی۔ بابر اعظم اکیلے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کرتے رہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤند میں بھی میچ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ قومی ٹیم نے مسلسل 3 میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس لیے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ شاہین آفریدی بھی اچھے ریدھم میں نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب کیوی ٹیم کی کارکردگی پورے ورلڈ کپ میں اچھی رہی ہے کیوی باؤلرز اور بلے بازوں دونوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشن پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مدمقابل آئےہیں جس میں سے 4 میچوں میں پاکستان جیتا جبکہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔