نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، 6 افراد ہلاک

Nov 09, 2022 | 09:19 AM

ایک نیوز نیوز: نیپال اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کے سبب نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی، زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں زلزلے کے بعد 3 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اترکھنڈ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

مزیدخبریں