عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا کرن جوہر سے کیا رشتہ ؟؟

What is the relationship of Alia and Ranbir's daughter with Karan Johar?
کیپشن: What is the relationship of Alia and Ranbir's daughter with Karan Johar?

ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کےہاں نئے مہمان کی آمد ہوئی جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہےہیں۔
ایسے میں بالی ووڈ کے مشہورفلم پروڈیوسر اورٹی وی شو کے میزبان کرن جوہر نے بھی منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی ، کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)


کرن جوہر نے انسٹاگرام پر عالیہ اور رنبیر کے ساتھ شادی پر لی گئی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دیا ہے۔
انہوں نے ننھی بچی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل محبت سے بھرا ہوا ہے، بہت سارا پیار آپ کا انتظار کر رہا ہے، انہوں نے عالیہ اور رنبیر کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نانا بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔