کبیر والا:اہل علاقہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

Nov 09, 2020 | 05:54 AM

admin
کبیر والا (ایک نیوز نیوز) کبیر والا کے علاقے مست پور میں اہل علاقہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، تاہم ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا .

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار3 ڈاکو مست پور سٹاپ پر واقع ایک کریانہ سٹور میں داخل ہوئے، تاہم سٹور کے مالک محمد الطاف نے سخت مزاحمت کی تو ڈاکووں نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا ، شور سن کر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جس کے نتیجے میں محمد الطاف کا بھائی زخمی ہو گیا جبکہ لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر اُس کی خوب درگت بنانے کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔دو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے.
مزیدخبریں