ویب ڈیسک:قاہرہ میں جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم ،اسرائیل نے رفح میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی عہدے دار نے بتایا کہ مذاکرات میں شریک اسرائیلی وفد نے حماس کی تجاویز پر اپنے تحفظات سے مصالحت کاروں کو آگاہ کردیا ہے۔
اسرائیلی عہدے دار نےکہا کہ اسرائیلی وفد قاہرہ سے واپس آرہا ہے اور اسرائیل رفح سمیت غزہ پٹی کے دیگر علاقوں میں جنگی مہم طے شدہ منصوبےکےتحت جاری رکھےگا۔
خیال رہے کہ جنگ بندی کی متعدد کوششوں کے بعد حماس کی جانب سے پیر کے روز مصر اور قطر کی جانب سے تجویز کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنےکا اعلان کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف معاہدے کو مسترد کردیا بلکہ غزہ کے علاقے رفح میں زمینی حملہ بھی کردیا۔