ایک نیوز :جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم نے 2018 کے انتخابات کو بھی مسترد کیاتھا 2024 کے انتخابات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مولانا اسعد محمودنے کہا کہ آج بتایا جارہا ہے موجودہ حکومتیں ملک کو درست سمت میں لے جائیں گی ،جو وزیر اعظم ملک کا وزیر داخلہ اپنی مرضی سے نہیں لگا سکتا وہ حالات کیا بہتر کرےگا؟؟آج کابینہ میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں انکو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں تسلیم نہیں کرتے۔
مولانا اسعد محمود نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی جس ڈیل کے تحت آیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں آپ جسے اپنا وزیر اعلی سمجھتے ہیں وہ آپ کا نہیں ،وزیراعلی خیبر پختونخوا کو جتوانے کے لئے ایک ارب روپے لئے گئے ، ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کا اعلان کیا تو اس کے نتائج عام انتخابات سے کم اور مختلف تھے ۔