ڈالرکی قیمت ایک بارپھربڑھ گئی 

May 09, 2024 | 18:48 PM

ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالرکی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبارکےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ،278روپے10پیسے سے بڑھ کر 278روپے20پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ کاروبا ر کے اختتام پر ڈالر 3پیسے سستا،279روپے11پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 658 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 218 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 125 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 65 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 46 سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 72,889 جبکہ کم ترین سطح 72,325 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں