لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

May 09, 2024 | 18:19 PM

ویب ڈیسک:محکمہ ماحولیات نے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ماحولیات ٹریفک اسکواڈ نے کام شروع کر دیا ہے اور شہر کے 3 داخلی و خارجی راستوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں تعینات ہیں۔سکواڈ کی جانب سے درجنوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بسوں اور کمرشل سواریوں کے چالان کیے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کوبند کر دیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹیموں نے آج سے کام شروع کر دیا۔عمران حامد کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اسکواڈ کام کرے گا۔

مزیدخبریں